اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

رپورٹس کے مطابق پشاور اور اس کے گردونواح، بٹ خیلہ، تخت بھائی اور دیر لوئر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اسی طرح بونیر، رستم اور ان کے ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے اثرات دیکھے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی 198 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں