امریکی کمیشن نے بھارتی خفیہ ایجنسی پر پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کر دی

نیو یارک (امیر محمد خان سے) مذہبی آزادی سے متعلق ایک امریکی پینل نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک ابتر ہو رہا ہے اور اس نے سکھ علیحدگی پسندوں کے قتل کی سازشوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر بھارت کی بیرونی جاسوس ایجنسی پر پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔

کمیشن کی پورٹ میں کہاگیا ہے کہ ”2024 میں، ہندوستان میں مذہبی آزادی کے حالات خراب ہوتے چلے گئے کیونکہ مذہبی اقلیتوں کے خلاف حملوں اور امتیازی سلوک میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔”کمیشن ایک دو طرفہ امریکی حکومت کا مشاورتی ادارہ ہے جو بیرون ملک مذہبی آزادی پر نظر رکھتا ہے اور پالیسی سفارشات دیتا ہے۔یہ بات علیحدہ ہے کہ امریکی حکومت پینل کی مکمل سفارشات کی پابند نہیں ہے۔

امریکی پینل کی رپورٹ کے مطابق ہندو قوم پرست وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے گزشتہ سال کی انتخابی مہم کے دوران ”مسلمانوں اور دیگر مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز بیان بازی اور غلط معلومات کا پرچار کیا”۔ہندوستان نے اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے ”متعصبانہ اور سیاسی طور پر حوصلہ افزائی کی تشخیص” کے نمونے کا حصہ قرار دیا۔

2023 کے بعد سے، بھارت کی طرف سے امریکہ اور کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسندوں کو مبینہ طور پر نشانہ بنانا امریکہ اور بھارت کے تعلقات میں ایک جھری کے طور پر ابھرا ہے، جس میں واشنگٹن نے ایک ناکام سازش میں سابق بھارتی انٹیلی جنس افسر وکاش یادیو پر الزام عائد کیا ہے۔ بھارت نے سکھ علیحدگی پسندوں کو سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے اور اس میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔

مودی نے پچھلے سال اپریل میں مسلمانوں کو ”درانداز“ کہتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے بچے زیادہ ہوتے ہیں انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کے بارے میں امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹوں میں حالیہ برسوں میں اقلیتوں کے ساتھ زیادتیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ نئی دہلی انہیں ”گہرا متعصب“ قرار دیتا ہے۔مذہبی آزادیوں کے علم بردار پینل نے امریکی حکومت سے سفارش کی کہ مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں کے لیے ہندوستان کو ”خاص تشویش کا ملک” قرار دیا جائے اور یادیو اور انڈیا کے ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (RAW) کی جاسوسی سروس کے خلاف ہدفی پابندیاں عائد کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں