معروف بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے میلبرن کنسرٹ میں تین گھنٹے دیر سے پہنچنے پر اپنا پہلا ردعمل دے دیا۔
نیہا ککڑ نے انسٹاگرام اسٹوری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا،
“سچ کا انتظار کریں، آپ مجھے جلدی جج کرنے پر پچھتائیں گے!”
یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
اس سے قبل، نیہا ککڑ کے بھائی گلوکار ٹونی ککڑ نے بھی ان کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے وضاحت دی تھی کہ کنسرٹ میں تاخیر کی اصل وجہ کیا تھی۔
ٹونی ککڑ نے بتایا کہ:
“جب کسی ایونٹ کے منتظمین کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ آپ کے لیے فلائٹ، ہوٹل اور ٹرانسپورٹ کا بندوبست کریں، اور پھر آپ ائیرپورٹ پہنچ کر یہ جانیں کہ کچھ بھی بک نہیں کیا گیا، تو قصور کس کا ہوگا؟”
یاد رہے کہ نیہا ککڑ میلبرن کنسرٹ میں تین گھنٹے کی تاخیر سے پہنچیں، جس پر وہاں موجود مداحوں نے سخت ردعمل دیا۔
صورتحال اس حد تک بگڑ گئی کہ نیہا ککڑ اسٹیج پر جذباتی ہو کر رو پڑیں۔ ان کے آنسوؤں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔