80 برس میں ایک بار ظاہر ہونے والا ستارہ کب دکھے گا؟

ایک سال سے زائد انتظار کے بعد آسمان پر تقریباً تین ہزار نوری سال کے فاصلے پر موجود ایک ستاروی نظام کے روشن ہونے کی توقع ہے۔

یہ ستارہ، جسے بلیز اسٹار کے نام سے جانا جاتا ہے، عام طور پر ننگی آنکھ سے دھندلا دکھائی دیتا ہے، لیکن ہر 80 سال میں ایک بار ہونے والے فلکیاتی واقعے، نووا، کے دوران یہ اتنا چمکدار ہو جاتا ہے کہ بغیر کسی ٹیلی اسکوپ کے بھی واضح نظر آ سکتا ہے۔

اگر بلیز اسٹار آج، 27 مارچ کو نمودار ہوتا ہے، تو فلکیاتی شوقین افراد کے پاس اسے دیکھنے کا نادر موقع ہوگا۔ ماہرین کے مطابق یہ ستارہ ایک ہفتے تک آسمان پر اپنی موجودگی برقرار رکھ سکتا ہے۔

پہلے سائنس دانوں نے اس ستارے کی روشنی مدھم پڑنے کی بنیاد پر پیشن گوئی کی تھی کہ یہ 2023 کے آخر میں ظاہر ہوگا، جیسا کہ پچھلی نووا کے دوران ہوا تھا۔ تاہم، متعدد پیش گوئیوں کے باوجود، گزشتہ سال یہ نظارہ دیکھنے کو نہیں ملا۔

اب پیرس آبزرویٹری کے ماہر فلکیات ژاں شنائیڈر کی تازہ تحقیق کے مطابق یہ ستارہ یا تو اسی ہفتے نمودار ہوگا یا آئندہ سات ماہ کے اندر کسی بھی وقت نظر آ سکتا ہے۔

اگر یہ روشن ہوتا ہے تو یہ ایک غیر معمولی اور زندگی میں صرف ایک بار دیکھنے والا فلکیاتی مظہر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں