پیوٹن جلد مرجائینگے: پھر تنازعہ ہمیشہ کیلئے ختم: زیلنسکی

روسی رہنما ولادیمیر پیوٹن کی صحت سے متعلق گردش کرتی خبروں کے درمیان یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اہم دعویٰ کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی صدر نے اپنے بیان میں روسی رہنما کی قدرتی موت کی پیش گوئی کی ہے۔

ولودیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ پیوٹن جلد ہی دنیا سے رخصت ہوجائیں گے، جس کے بعد یوکرین میں جاری تنازعہ ہمیشہ کے لیے اختتام پذیر ہوجائے گا۔

یوکرینی صدر نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو متنبہ کیا کہ وہ روس کی حمایت سے باز رہیں۔

صدر زیلنسکی نے یورپی اقوام اور اپنے حلیف ممالک پر زور دیا کہ وہ پیوٹن پر دباؤ برقرار رکھیں اور روس کو بین الاقوامی تنہائی سے نکلنے میں کسی قسم کی مدد فراہم نہ کریں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روسی صدر کی صحت کے بارے میں متضاد اطلاعات گردش کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں