چیٹ جی پی ٹی نے کچھ صارفین کے لیے کام کرنا بند کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اوپن اے آئی کا یہ سسٹم صارفین کے سوالات کے جوابات دینے میں ناکام ہو رہا ہے اور “سمتھنگ وینٹ رانگ” کی وارننگ دے رہا ہے۔ صارفین کو پیج کو ریفریش کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے، تاہم اس سے کوئی فرق نہیں پڑ رہا۔
یہ مسئلہ اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹیو کی جانب سے ایک انتباہ کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ نئے تصویر بنانے والے ٹولز کی مقبولیت کے سبب موجودہ مصنوعات اور نئی ریلیز ہونے والی خدمات میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔
انہوں نے منگل کے روز ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ہم اس صورتحال کو کنٹرول کر رہے ہیں، تاہم آپ کو اوپن اے آئی کی نئی ریلیز میں تاخیر، پروڈکٹس کے خرابی اور کبھی کبھار سروس کی سست روی کا سامنا ہو سکتا ہے کیونکہ کمپنی ان چیلنجز سے نمٹ رہی ہے۔