ٹیکنالوجی کی دنیا میں مقبولیت کے پیمانے پر سام سنگ کا گلیکسی اے 56 اسمارٹ فون اس ہفتے بھی ٹاپ پوزیشن پر براجمان رہا، تاہم شیاؤمی کا پوکو ایف 7 الٹرا تیزی سے مقبول ہو کر دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ہفتے کی ٹاپ 10 ٹرینڈنگ ڈیوائسز کی فہرست میں موٹرولا نے بھی جگہ بنا لی ہے، جو اس برانڈ کے لیے ایک نمایاں پیش رفت ہے۔
جاری کردہ فہرست کے مطابق:
پہلا نمبر: سام سنگ گلیکسی اے 56
دوسرا نمبر: شیاؤمی پوکو ایف 7 الٹرا
تیسرا نمبر: سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا
چوتھا نمبر: موٹورولا ایج 60 فیوژن (نئی شمولیت کے ساتھ)
پانچواں نمبر: شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو
چھٹا نمبر: شیاؤمی پوکو ایف 7 پرو
ساتواں نمبر: سام سنگ گلیکسی اے 36
آٹھواں نمبر: ایپل آئی فون 16 پرو میکس
نواں نمبر: سام سنگ گلیکسی اے 55
دسواں نمبر: انفنکس نوٹ 50 پرو+
یہ درجہ بندی اسمارٹ فون صارفین کی دلچسپی، آن لائن تلاش، اور سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہنے والے موبائلز کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے، جو عالمی مارکیٹ میں ان کی مقبولیت کی عکاسی کرتی ہے۔