لاہور۔پنجاب حکومت نے کسانوں کے لیے اہم اعلان کیا ہے جس کے تحت صوبے سے گندم کی نقل و حمل کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس فیصلے سے کاشتکاروں کو اپنے فصلوں کا پورا فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق، پنجاب میں بین الصوبائی سرحدوں پر گندم کی آمدورفت پر کوئی روک ٹوک نہیں ہو گی، اور کسانوں کو آزادانہ طور پر گندم کی نقل و حمل کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ اس فیصلے سے گندم کے تجارت میں آسانی پیدا ہو گی اور کسانوں کو منافع میں اضافہ ہو گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کی خریداری کے لیے “ڈی ریگولیشن اور فری مارکیٹ پالیسی” جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے، جو اس بات کو یقینی بنائے گی کہ نجی سیکٹر پہلی بار گندم خریداری میں شامل ہو۔