نواز شریف سے ڈاکٹر عبد المالک کی ملاقات ،بلوچستان صورت حال پر تبادلہ خیال

لاہور۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنی جماعت کے وفد کے ہمراہ جاتی امرا، رائیونڈ میں ملاقات کی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اس اہم سیاسی ملاقات میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزراء، اویس لغاری، احسن اقبال اور پرویز رشید بھی شریک ہوئے، جبکہ سینئر لیگی قیادت میں خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق اور سردار اویس لغاری بھی نواز شریف کی معاونت کے لیے موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، بلوچستان میں ترقیاتی عمل اور آئندہ سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نواز شریف کی جانب سے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا، جو ایک خوشگوار ماحول میں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں