اچھی کرکٹ نہیں کھیلیں گے تو عوام ناراض ہوگی،کپتان رضوان

اسلام آباد۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل لیول کرکٹ کا الگ دباو ہوتا ہے، اچھی کرکٹ نہیں کھیلیں گے تو عوام ناراض ہی ہوگی، سب کو اچھی طرح معلوم ہے کیا ہورہا ہے جبکہ سابق کپتان بابر اعظم کہتے ہیں کہ جہاں بات کرنی ہوتی ہے وہاں کردیتا ہوں۔ سوشل میڈیا پر آکر ڈھنڈورا پیٹنا مناسب نہیں۔ پی ایس ایل میں سب ٹیمیں برابر ہیں۔

اسلام آباد میں پی ایس ایل ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوے محمد رضوان کہا کہ اچھا ریکارڈ برقرار رکھنا آسان نہیں ہوتا ڈومیسٹک کرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت فرق ہے۔ شائقین نےجیسی امید کی ویسی قومی کرکٹ ٹیم نے پرفارمنس نہیں دی

شائقین کرکٹ ناراض ضرور ہوتے ہیں، میرے لیے ماضی کی پرفارمنس محض ماضی ہے، میں ماضی کو نہیں سوچتا، ماضی میں پرفارمنس اچھی ہو یا بری، میں ماضی یاد نہیں رکھتا، اگر ماضی میں رہا تو مستقبل میں سب کچھ ختم ہوجائےگا۔

محمد رضوان نے کہا کہ کہ سب کو اچھی طرح معلوم ہے کیا ہورہا ہے کیا نہیں، سلیکشن کمیٹی کے پاس اپنی اتھارٹی ہے اور کپتان کے پاس اپنی اتھارٹی ہے جب کہ چیئرمین پی سی بی کے سامنے سب جواب دہ ہیں۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے اوپنر بیٹر صائم ایوب کی واپسی کو اہم قرار دیتے ہوے کہا کہ مجھے جہاں بات کرنی ہوتی ہے وہاں بات کردیتا ہوں۔ سوشل میڈیا پر آکر ڈھنڈورا پیٹنا مناسب نہیں۔ مجھے معلوم ہے کس سے کیا سوال کرنا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں تمام فرنچائز متوازن ہیں، پی ایس ایل میں ہر فرنچائز بہترین اسکواڈ بنانے کی کوشش کرتی ہے۔دیکھنا یہ ہوگا کون زیادہ اچھا کھیلتا ہے۔پشاور زلمی نے بہترین کمبی نیشن ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں