کومل میر کا وزن بڑھنے پر خوشی کا اظہار، خود اعتمادی کو اصل خوبصورتی قرار دے دیا

شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکار عام طور پر اپنے وزن، حُسن اور ملبوسات کے حوالے سے نہایت محتاط ہوتے ہیں، تاہم کچھ ستارے ایسے بھی ہیں جو سماجی دباؤ سے بالاتر ہو کر اپنی زندگی اپنے انداز میں جیتے ہیں۔

اداکاری کے شعبے میں نمایاں مقام رکھنے والی باکمال اور دلکش اداکارہ کومل میر نے حال ہی میں ایک پلاسٹک سرجری کروائی ہے، جس کے بعد ان کے وزن میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ تاہم اداکارہ اس تبدیلی سے نہ صرف مطمئن ہیں بلکہ خوش دلی کے ساتھ اس کا خیرمقدم بھی کر رہی ہیں۔

ایک ملاقات کے دوران، جو اداکارہ یشما گل کے کیفے میں منعقد ہوئی، کومل میر نے قہقہوں کے ساتھ کہا، ’’اب میں تگڑی ہو گئی ہوں!‘‘ ان کے ساتھ اس موقع پر حبا علی اور دیگر قریبی ساتھی فنکارائیں بھی موجود تھیں۔

کومل میر نے اپنے بازو دکھاتے ہوئے مذاق میں کہا، ’’دیکھو، اب میں بالکل کسی باڈی بلڈر کی طرح لگ رہی ہوں۔‘‘

اداکارہ نے گفتگو کے دوران زور دیتے ہوئے کہا کہ انسان کو خود سے محبت کرنی چاہیے، کیونکہ اصل کشش اور خوبصورتی خود اعتمادی میں ہوتی ہے۔

کومل میر نے اپنے مداحوں کو پیغام دیا کہ “آپ جیسے بھی ہیں، بہترین ہیں۔ خوبصورتی کا کوئی طے شدہ معیار نہیں ہوتا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ انسان اپنی ذات کو قبول کرے اور خود سے محبت کرے۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں