بروقت ادائیگی نہ ہونے پر پرائیویٹ حج کوٹہ 70ہزار سےکم ہو کر 13ہزار رہ گیا

جدہ (امیر محمد خان) پرائیوٹ ٹور آپریٹرز کی جانب سے بروقت ادائیگی نہُ ہونےُ کی وجہ سے پرائیویٹ حجاج کا کوٹہ 70 ہزار سے 13 ہزار ہوگیا، ٹریول آپریٹیر ز کو فروری 13 ادائیگی کرنا تھی واضح رہے کہ حکومت سعودی عرب کے جانب سے اعلان کر دہ تاریخ کے مطابق پاکستانی پرائیوٹ حجاج جنکی تعداد 77ہزار تھی کم ہو کر 13 ہزا ر ہوگئی ہے

جبکہ بقیہ سرکاری حجاج جنکی تعداد 80ہزار کے لگ بھگ ہے انکے انتظامات پاکستان کے حج مشن نے کردئے ہیں پاکستانی وزیرحج سردار یوسف کو گزشتہ ماہ جدہ میں وزارت حج سعودی عرب نے یہ بات اجلاس میں پاکستانی وزیرکو آگاہ کرد یاتھا۔

یہ اقدام گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان پرائیوٹ آپریٹرز کی جانب سے وقت پر ادائیگی نہ کرنے کی روائت کو مد نظر کیا گیا، سعودی وزارت حج نے پاکستان کے علاوہ بھارت ، الجزئر کے حجاج کا کوٹہ بھی عدم ادائیگی و تاخیرکی بناء پر کم کیا ہے

پاکستان سے پرائیوٹ حجاج جو حج پر جانے کے خواہش مند تھے مگر انکے ایجنٹس جو بروقت ادائیگی نہ کرسکے تھے وہ حج پر نہیں آسکیں گے پرائیوٹ آپریٹرزکی شکائت پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کیبنٹ ڈویژن اور ایف بی آر کے افسران کی ایک تحقیقاتی کمیٹی پرائیوٹ حجاج کا کوٹہ کم کرنے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کی اور تین روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدائت کی گئی تھی

مصدقہ اطلاعات کے مطابق کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق اسکا ذمہ دار پرائیوٹ آپریٹرز کو کہا گیا ، آئیندہ سال 2026کے حج کیلئے اسطرح کی صورتحال سے بچنے کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف وفاقی وزیر مصدق ملک کی سربراہی کیلئے ایک کمیٹی قائم کی ہے۔

واضح رہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030کے مطابق زائیرین کو بہتر سہولیات پہنچانے کیلئے سعودی وزارت حج ہر قدم پر بہترین انتظامات کیلئے توجہ دے رہی ہے جسکے تحت وہ توقع رکھتی ہے کہ ٖہر ملک سے آنیوالے حجاج اور ذمہ داران بھی انکے ساتھ تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں