حکومت کا ملازمت کرنے والی خواتین کے لیے ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔وفاقی دارالحکومت میں ملازمت پیشہ خواتین کے لیے خوشخبری، وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد کے سیکٹر آئی-9 میں ورکنگ ویمن ہاسٹل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) بورڈ نے سیکٹر آئی-9/4 میں ہاسٹل کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ یہ ہاسٹل اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کی عمارت کو تبدیل کرکے قائم کیا جائے گا۔

سیکریٹری وزارت تعلیم، محی الدین احمد وانی کے مطابق دارالحکومت میں کام کرنے والی خواتین کے لیے محفوظ اور معیاری رہائش کی شدید ضرورت ہے، اور اس منصوبے سے ان کے رہائشی مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔

یہ منصوبہ وزارت تعلیم اور وزارت انسانی حقوق کی مشترکہ درخواست پر سامنے آیا، جس پر وزیر اعظم نے فوری عملدرآمد کی ہدایت کی۔ سی ڈی اے نے ہاسٹل کی منظوری سے متعلق نوٹیفکیشن بھی وزارت تعلیم کو بھجوا دیا ہے۔

یہ اقدام ورکنگ ویمن کے لیے سہولتوں کی فراہمی اور انہیں خودمختار بنانے کے سلسلے میں ایک مثبت پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں