ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں آئندہ پندرہ دنوں کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 64.71 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق فی الوقت حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر 70 روپے کی لیوی وصول کر رہی ہے۔

عالمی سطح پر پیٹرولیم قیمتوں میں جاری کمی کے تناظر میں حکومت جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرح میں اضافہ کرنے پر غور کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے 31 مارچ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کے بجائے بجلی کے نرخوں میں ایڈجسٹمنٹ کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں