جدہ (امیر محمد خان سے ) وزارت خارجہ پاکستان کی سینئر افسر سعادیہ وقار النساء کو جدہ میں وائس قونصل جنرل تعینات کردیا گیا
سعودی عرب کے مغربی صوبے میں رہنے والی پاکستان کمیونٹی نے سعادیہ وقار النساءُکی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے
اور توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ پاک سعودی دوستی کے فروغ اور کمیونٹی کے معاملات کے مثبت حل میں ایک سرگرم اضافہ ہوں گی۔