گہرے سمندر کی براہ راست جھلک دیکھنے کا نادر موقع

زیرآب دنیا کے راز جاننے کے متوالوں کے لیے رواں ہفتے ایک سنسنی خیز موقع میسر آئے گا، جب سمندر کی گہرائیوں میں ہونے والی مہم کو براہ راست نشر کیا جائے گا۔ اس مہم کے دوران زیرِ آب دنیا کی کھوج لگائی جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق، یہ مہم ریموٹ کنٹرول سے چلنے والی خصوصی آبی گاڑیوں کی مدد سے انجام دی جائے گی، جو ہوائی کے ساحل سے دور نامعلوم سمندری علاقوں میں کیمرے نصب کر کے تحقیقاتی کام سر انجام دیں گی۔

اس مہم کے دوران جن علاقوں کی کھوج کی جائے گی، ان میں سے بیشتر کو آج تک انسانی آنکھ نے قریب سے نہیں دیکھا۔

ماہر غوطہ خور اس دوران کئی حیرت انگیز انکشافات کر سکتے ہیں، جیسے ایسی سمندری مخلوقات جنہیں سائنسی دنیا ابھی تک نہیں جانتی، سمندر کی تہہ میں چھپے پہاڑی سلسلے، گم شدہ جہازوں کے ملبے اور دیگر راز۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تحقیقی مہم سے حاصل ہونے والی معلومات نہ صرف عوام کو سمندری حیات کو لاحق خطرات سے آگاہ کریں گی بلکہ سائنسدانوں کو زیرِ آب پوشیدہ ماحول کے بارے میں بہتر فیصلے کرنے میں بھی معاون ثابت ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں