راولپنڈی ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کے باؤلنگ ایکشن پر لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران سوالات اٹھائے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران آن فیلڈ امپائرز نے ان کے باؤلنگ انداز پر تشویش کا اظہار کیا، جس کے نتیجے میں ان کا ایکشن باضابطہ طور پر رپورٹ کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق عثمان طارق آئندہ میچز میں باؤلنگ جاری رکھ سکتے ہیں، لیکن اگر ان کا ایکشن دوبارہ مشکوک قرار دیا گیا تو انہیں آئی سی سی کی منظور شدہ لیبارٹری سے اپنا ایکشن کلیئر کرانا ہوگا۔