کِس سابق کرکٹر و سلیکٹر کی نواسی اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کا حصہ ہیں؟

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر، مینجر اور سلیکٹر کرنل ریٹائرڈ نوشاد کی پوتی مریم فیصل بھی آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئیں۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے اسکاٹش کرکٹر اور پاکستانی نژاد مریم فیصل نے کہا کہ اپنے نانا کی بدولت میں اور میرا جڑواں بھائی کرکٹ کھیلنے لگے۔ میں نانا کو پیار سے بابا کہہ کر پکارتی تھی اور انہوں نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی۔

19 سالہ اسکاٹش کھلاڑی مریم فیصل اس سے پہلے 1 ون ڈے اور 6 ٹی20 میچز میں اسکاٹ لینڈ کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابا دبئی میں سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران پاکستان ٹیم کے منیجر تھے، ہم ان میچز کو دیکھنے گئے تھے۔ اس وقت مجھے کرکٹ کا اتنا شوق نہیں تھا، مگر جب ہم واپس آئے اور میرے بھائی نے کلب کرکٹ شروع کی، تو میں نے بھی کرکٹ کھیلنے کا ارادہ کیا۔

مریم فیصل نے یہ بھی بتایا کہ انڈر 19 کی سطح پر ان کا کھیل کامیاب نہیں رہا، لیکن بابا نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور پھر اگلے سیزن میں اچھا پرفارم کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آ کر کرکٹ کھیلنا ایک منفرد تجربہ ہے، کیونکہ جہاں سے آپ کا تعلق ہو، وہاں کھیلنا واقعی ایک خواب کی طرح ہوتا ہے، اور میرا یہ خواب حقیقت بن رہا ہے۔

مریم فیصل نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں لڑکیاں کھیلوں میں کم حصہ لیتی ہیں، شاید فیملی کی رکاوٹ یا ذاتی دلچسپی کی کمی کی وجہ سے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں