54 سالہ سیف علی خان اور 34 سالہ نکیتا کا رومانٹک سین؛ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

نئی دہلی ۔نئی فلم جیول تھیف کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے رومانٹک گانے الزام نے مداحوں کے دل موہ لیے ہیں۔ سیف علی خان اور نکیتا دتہ کی اسکرین پر جاندار کیمسٹری اور جذباتی اداکاری نے شائقین کو خوب متاثر کیا ہے۔

گانا منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر چھا گیا اور شائقین کی جانب سے مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں اداکاروں کے درمیان 20 سال کے عمر کے فرق کے باوجود ان کی باہمی ہم آہنگی اور پرفارمنس کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

تاہم، عمر کے فرق پر سوشل میڈیا پر بحث کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔ کچھ صارفین نے دونوں فنکاروں کی جوڑی کو سراہا تو کچھ نے منفی تبصرے بھی کیے۔

اس نغمے کو شلپا راؤ اور وشال مشرا نے اپنی سریلی آوازوں میں گایا ہے، جب کہ اس کے بول کمار نے تحریر کیے ہیں اور دھن انیس علی صابری نے ترتیب دی ہے۔

فلم جیول تھیف رواں ماہ نیٹ فلیکس پر ریلیز کی جائے گی، جس کی کہانی ایک قیمتی ہیرا چوری ہونے کے سنسنی خیز واقعے کے گرد گھومتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں