غزہ سے رہائی کے بعد یرغمالی کی روسی صدر سے ملاقات؛ حماس کے حسنِ سلوک کی تعریف

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایک اسرائیلی نژاد روسی شہری سے ملاقات کی جو حماس کی قید سے رہائی پانے کے بعد وطن واپس آیا۔ ملاقات کے دوران یرغمالی نے دورانِ قید پیش آنے والے حالات و واقعات سے صدر کو آگاہ کیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پوٹن نے الیگزینڈر تروفانوف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی واپسی روس اور فلسطینی عوام کے درمیان دیرپا اور گہرے تعلقات کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں حماس کی قیادت اور سیاسی نمائندوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہیے، جن کی مدد کے بغیر یہ رہائی ممکن نہ ہوتی۔

الیگزینڈر تروفانوف نے بھی اس موقع پر حماس کے برتاؤ کو سراہا اور ان کے رویے کی تعریف کی۔

صدر پوٹن نے گفتگو کے اختتام پر تروفانوف کے اہل خانہ سے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ آپ خیریت سے واپس آ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں