شادی ہالز،مارکیٹوں کیخلاف تادیبی کارروائی روکنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو ہدایت کی ہے کہ وہ وفاقی دارالحکومت میں شادی ہالز اور مارکیوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی فی الحال نہ کرے۔

جسٹس انعام امین منہاس نے شہری غلام معین الحق گیلانی کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر سماعت کے بعد تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تمام فریقین 15 دن کے اندر اندر پیراگراف کی صورت میں اپنے جوابات عدالت میں پیش کریں۔ عدالت نے مزید ہدایت دی ہے کہ اگلی سماعت تک کسی بھی فریق کے خلاف کوئی عملی قدم نہ اٹھایا جائے۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق سی ڈی اے نے 16 اگست 2023 کو احکامات جاری کیے تھے، جن کی رو سے نئے قواعد و ضوابط نافذ کیے گئے۔ وکیل کا مؤقف تھا کہ ان تبدیلیوں سے ان کے مؤکل کے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں