ان ڈرائیو(IN DRIVE)کا کرکٹر نسیم شاہ کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان

اسلام آباد ۔پاکستان کے نمبر ایک رائیڈ ہیلنگ پلیٹ فارم inDrive نے باضابطہ طور پر پاکستان کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اور پرجوش کرکٹر نسیم شاہ کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ شراکت داری inDrive کی جاری مہم “رائیڈز ایسے، جیسے آپ چاہیں” کو ایک ایسے قومی ہیرو سے جوڑتی ہے، جس کی کہانی عزم، ہمت اور عام پاکستانیوں کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔

inDrive نے رائیڈ ہیلنگ کے تجربے کو نئے انداز میں پیش کیا ہے، اپنی منفرد خصوصیت “اپنا کرایہ خود تجویز کریں” کے ذریعے، جس میں صارفین خود کرایہ تجویز کرتے ہیں، اور وہ ڈرائیورز جو اس پیشکش کو قبول کریں، ان سے رابطہ قائم ہوتا ہے۔ اس سے شفافیت، گفت و شنید اور آزادی کو فروغ ملتا ہے۔

inDrive کا منفرد بزنس ماڈل صارفین کو یہ آزادی دیتا ہے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق کرایہ طے کریں اور بائیک، رکشہ یا کار میں سے اپنی پسند کی سواری کا انتخاب کریں۔

پاکستان میں inDrive کے کنٹری لیڈ محمد اویس سعید نے کہاہم نسیم شاہ کو inDrive کے خاندان میں خوش آمدید کہنے پر بہت پ±رجوش ہیں۔”ان کی توانائی، استقامت اور ان کی شخصیت کی عام لوگوں سے مماثلت پورے ملک کے کروڑوں لوگوں سے ج±ڑتی ہے۔ وہ ان تمام اقدار کی نمائندگی کرتے ہیں جنہیں ہم ترجیح دیتے ہیں، یعنی انصاف، انتخاب کی آزادی، اور عوام کو بااختیار بنانا۔

اس شراکت داری پر بات کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہامجھے فخر ہے کہ میں ایسی برانڈ کی نمائندگی کر رہا ہوں جو نہ صرف لوگوں کے سفر بلکہ ان کی زندگیوں میں بھی انصاف کو اہمیت دیتی ہے۔InDrive صرف ایک رائیڈ ہیلنگ ایپ نہیں بلکہ ایک تحریک ہے جو کمیونٹیز کو سپورٹ کرتی ہے، مکالمے کو فروغ دیتی ہے اور لوگوں کی بہتری پر یقین رکھتی ہے۔مجھے ان کے سی ایس آر (سماجی ذمہ داری) کے کاموں سے خاص طور پر متاثر کن لگتا ہے، جو تعلیم، نوجوانوں کی شمولیت، اور محروم طبقات کی مدد جیسے شعبوں میں پاکستان میں مثبت اثر ڈال رہے ہیں۔”

جنوبی ایشیا میں inDrive کے مارکیٹنگ مینیجر، حسن زمان نے کہاہمارا مشن ہے کہ ہم ناانصافی کو چیلنج کریں اور لوگوں کو ان کے فیصلوں پر اختیار دیں۔ نسیم کے ساتھ، ہم پاکستان میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط بنانے اور اپنی کمیونٹی سے گہرا تعلق قائم کرنے کے لیے پ±رامید ہیں۔یہ شراکت داری نقل و حرکت کے ایک نئے تصور کو جنم دیتی ہے، جہاں لوگ خود فیصلے کرتے ہیں، انصاف کو بنیاد بنایا جاتا ہے، اور ہر سواری کسی بڑے مقصد کا حصہ بنتی ہے۔

رائیڈ ہیلنگ سے آگے بڑھتے ہوئے، یہ اشتراک ایک سماجی تبدیلی کے لیے گہرے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔inDrive نے مختلف کمیونٹی پروگرامز جیسے نوجوانوں کی تربیت، ڈیجیٹل خواندگی مہمات، اور مقامی این جی اوز کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے شہری اور نیم شہری علاقوں میں اپنی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں۔

پاکستان میں کھیلوں کی ترقی کے لیے inDrive کی حمایت صرف کرکٹ تک محدود نہیں۔ماضی میں رمضان کے دوران کمپنی نے “Ride to Donate Pakistan” کے نام سے ایک منفرد منصوبہ شروع کیا تھا، جس کا مقصد کراچی، لاہور اور اسلام آباد/راولپنڈی کے اسکولوں میں جدید کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں