کے ایل راہول اور آتھیا شیٹھی نے بیٹی کا نام بتا دیا

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ایکشن ہیرو سنیل شیٹھی رواں سال 24 مارچ کو نانا بنے، جب ان کی بیٹی آتھیا شیٹھی اور داماد، مشہور کرکٹر کے ایل راہول کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ تاہم اس خوشی کے لمحات کو جوڑے نے ابتدا میں میڈیا اور عوام کی نظروں سے دور رکھا۔

اب پہلی بار، اس جوڑی نے اپنی ننھی شہزادی کا تعارف عوام سے کرایا، اور اس کے لیے منتخب کیا کے ایل راہول کی 33ویں سالگرہ کا دن، جسے مزید خاص بنانے کے لیے آتھیا نے ایک دل کو چھو لینے والی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

تصویر میں کے ایل راہول اپنی بیٹی کو محبت سے گود میں لیے اور سینے سے لگائے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ آتھیا ایک پیار بھری نگاہ سے اپنی بیٹی کو دیکھ رہی ہیں۔ اگرچہ تصویر میں بچی کا چہرہ واضح نہیں، مگر یہ پہلا موقع ہے جب والدین نے اپنی بیٹی کا نام سب کے سامنے لایا۔

کیپشن میں لکھا گیا:
“ہماری بیٹی، ہمارا سب کچھ۔۔ ‘ایواراہ’۔۔ جس کا مطلب ہے خدا کی جانب سے تحفہ۔”

یاد رہے، آتھیا شیٹھی اور کے ایل راہول نے جنوری 2023 میں رشتہ ازدواج میں بندھ کر نئی زندگی کا آغاز کیا تھا۔ اب اس جوڑے کی زندگی میں ننھی “ایواراہ” کی آمد نے خوشیوں کا ایک نیا باب کھول دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں