سوشل میڈیا پر مقبول شخصیت چاہت فتح علی خان ان دنوں انٹرنیٹ صارفین کی شدید تنقید کی زد میں ہیں، اور اس کی وجہ ان کی جانب سے کیا گیا ایک انوکھا انکشاف ہے جس نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔
اپنے ایک تازہ ویڈیو پیغام میں چاہت فتح علی خان نے بتایا کہ وہ کسی بھی تقریب میں شرکت کرنے یا کسی قسم کی تشہیری سرگرمی انجام دینے کے عوض باقاعدہ معاوضہ وصول کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا، ’’یہی میری آمدنی کا ذریعہ ہے، اور لوگ خوشی خوشی مجھے مدعو کرتے ہیں یا پروموشنل ویڈیوز بنواتے ہیں۔‘‘
انہوں نے انکشاف کیا کہ معروف اداکار عدنان صدیقی کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے بدلے انہوں نے 250 پاؤنڈ وصول کیے تھے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 92 ہزار 500 روپے بنتے ہیں۔
چاہت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ اب وہ صرف سالگرہ کی مبارکباد کے پیغام کے لیے 100 پاؤنڈ چارج کرتے ہیں، اور یہ کام ان کے لیے ایک مکمل پیشہ ورانہ مصروفیت کی صورت اختیار کر چکا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کئی پاکستانی شوبز شخصیات بھی ان سے اپنے ڈراموں یا دیگر مہمات کے لیے خصوصی ویڈیوز اور پروموشنل مواد تیار کرواتی ہیں۔