ویمنز ورلڈ کپ تک رسائی، پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کیلیے بڑا اعزاز

اسلام آباد ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر 2025 کے اختتام پر ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس میں مختلف چار ممالک سے تعلق رکھنے والی نمایاں کارکردگی دکھانے والی خواتین کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے۔

پاکستان کی باصلاحیت قائد فاطمہ ثنا کو اس ٹیم کی کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اس ویمنز ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا کے ساتھ ساتھ منیبہ علی، نشرا سندھو اور سعدیہ اقبال کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اوپنرز کے طور پر ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز اور پاکستان کی منیبہ علی کو جگہ دی گئی ہے۔ ہیلی میتھیوز نے بہترین آل راؤنڈ کارکردگی پیش کرتے ہوئے 240 رنز بنائے اور 13 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جس کی بدولت وہ نہ صرف ٹورنامنٹ کی سب سے کامیاب بولر بنیں بلکہ کئی میچوں میں اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار بھی ادا کیا۔

پاکستانی اوپنر منیبہ علی نے بھی تسلسل کے ساتھ اچھی شروعات فراہم کیں، جبکہ اسکاٹ لینڈ کے خلاف ان کی 71 رنز کی باری خاص طور پر قابل ذکر رہی۔

ٹیم کے مڈل آرڈر میں بنگلا دیش کی شارمین اختر، اسکاٹ لینڈ کی کیتھرین بروس اور نگار سلطانہ شامل ہیں۔ شارمین اختر نے 266 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کی دوسری کامیاب ترین بیٹر ہونے کا اعزاز حاصل کیا، جب کہ کیتھرین بروس نے 293 رنز اور 6 وکٹیں حاصل کر کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں