اسرائیلی جارحیت میں شدت، غزہ میں مزید 30 فلسطینی شہید، امدادی کارکن بھی نشانہ بنے

غزہ۔غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اور تازہ فضائی حملوں کے نتیجے میں مزید 30 فلسطینی شہید جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، اسرائیلی جنگی طیاروں نے خان یونس، رفاہ، شمالی غزہ اور المواسی سمیت کئی علاقوں کو نشانہ بنایا۔ ان بمباریوں میں رہائشی عمارتیں، بنیادی سہولیات، اور شہری انفراسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا ہے۔

زیادہ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ ان حملوں میں میڈیکل ٹیمیں اور امدادی کارکن بھی محفوظ نہ رہ سکے۔ اطلاع ہے کہ 15 امدادی رضاکار شہید اور متعدد ایمبولینس گاڑیاں تباہ کر دی گئیں، جو انسانی ہمدردی کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کی رپورٹ کے مطابق، جاری جنگ میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 51 ہزار 200 سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ زخمی افراد کی تعداد 1 لاکھ 16 ہزار 869 ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں