لاہور۔پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور باوقار اداکارہ ریشم نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شخصیت کو انتہائی پُرکشش، بااثر اور متاثر کن قرار دیا ہے۔
ریشم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حال ہی میں منعقد ہونے والے پنجابی کلچر ڈے کی مرکزی تقریب میں شرکت کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کیں۔
انہوں نے تصویر کے کیپشن میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا:پنجاب کلچرل ڈے کے موقع پر مریم نواز سے ملاقات ایک ایسا دل کو چھو لینے والا لمحہ تھا، جس کی خوشبو آج بھی میری سوچوں میں رچی بسی ہے۔”
ریشم نے مریم نواز کی شخصیت کو سراہتے ہوئے مزید کہا:مجھے پہلی بار حقیقی معنوں میں سمجھ آیا کہ شخصیت کا جادو کیا ہوتا ہے۔ ان کی گفتگو میں سچائی، اپنائیت اور پختہ یقین نمایاں تھا، جس نے میرے دل کو چھو لیا۔”
اداکارہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے طرزِ قیادت کی تعریف کرتے ہوئے لکھا:بطور خاتون، جس بااعتماد انداز سے انہوں نے خود کو منوایا اور مردوں پر سبقت حاصل کی، وہ قابلِ فخر اور قابلِ تقلید ہے۔ ان کے لیے دل سے نیک خواہشات اور دعائیں نکلتی ہیں –