معروف ٹک ٹاک اسٹار کا مبینہ لیک ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد۔معروف ٹک ٹاک شخصیت سامعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مبینہ نامناسب ویڈیوز کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

’رشتہ پکا رشتہ پکا‘ جیسے کلپس سے شہرت پانے والی سامعہ حجاب نے حالیہ وائرل ویڈیوز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ان ویڈیوز سے کوئی واسطہ نہیں، اور یہ مکمل طور پر جعلی ہیں۔

سامعہ سے منسوب ویڈیوز کے پھیلاؤ نے انٹرنیٹ پر پرائیویسی، کردار پر الزامات اور آن لائن شخصیات کی حفاظت کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ ویڈیوز حقیقی ہیں، تاہم سامعہ کا مؤقف ہے کہ یہ سب ان کے سابق بوائے فرینڈ کی طرف سے ایڈیٹنگ کے ذریعے پھیلائی گئی ہیں۔

اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں سامعہ نے زور دیا کہ یہ ویڈیوز مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تیار کی گئی ہیں اور ان کا مقصد ان کی شہرت کو داغدار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا، “میرا ان ویڈیوز سے کوئی لینا دینا نہیں، میرے خلاف منظم سازش کی جا رہی ہے۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں