سجل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو لیک ہوگئی

لاہور۔مشہور ٹک ٹاکر سجل ملک کی ایک مبینہ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آ گئی ہے، جس کے بعد انہیں شدید عوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار سجل ملک سے منسوب ایک مبینہ نجی ویڈیو حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں موجود خاتون کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ سجل ہیں، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی کہ وہ واقعی سجل ملک ہی ہیں۔

اس ویڈیو کے انٹرنیٹ پر پھیلنے کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔ جہاں کچھ افراد اس ویڈیو کو سجل کی ذاتی زندگی میں مداخلت قرار دے کر سخت مذمت کر رہے ہیں، وہیں بعض صارفین کا کہنا ہے کہ شاید ٹک ٹاکر نے یہ ویڈیو خود وائرل کروائی ہے تاکہ شہرت حاصل کی جا سکے۔

ابھی تک سجل ملک کی جانب سے اس ویڈیو کے بارے میں کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا، جس کی وجہ سے چہ مگوئیاں اور قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ سجل ملک کے ٹک ٹاک پر 1 لاکھ 76 ہزار سے زیادہ فالوورز اور 2 ملین سے زائد لائکس ہیں۔ یہ واقعہ نہ صرف ان کی ساکھ پر اثر انداز ہوا ہے بلکہ اس نے ڈیجیٹل رازداری اور سائبر جرائم کے حوالے سے اہم سوالات کو بھی جنم دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں