لوگ ہمیشہ مجھے کہتے ہیں کہ میں ماہرہ خان جیسی دکھتی ہوں، سنیتا مارشل

لاہور۔پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ سنیتا مارشل نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ پروگرام کی میزبان اشنا شاہ نے سنیتا سے سوال کیا کہ کیا لوگ انہیں ماہرہ خان سے مشابہت محسوس کرتے ہیں۔

سنیتا مارشل نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ اکثر لوگ انہیں ماہرہ خان سے ملاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کا چہرہ ماہرہ خان سے بہت ملتا ہے۔

اس پر اشنا شاہ نے کہا کہ سنیتا کے ہونٹ ماہرہ خان کے ہونٹوں سے مشابہ ہیں، جو بہت خوبصورت ہیں۔ سنیتا نے جواب دیا کہ ان کے ہونٹ بڑے ہیں، شاید یہی وجہ ہے کہ لوگ انہیں ماہرہ خان کی طرح دیکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں