ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے بارہویں مقابلے میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33 رنز سے ہرادیا۔
یہ میچ ملتان کے میدان میں کھیلا گیا جہاں سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے۔ ان کی طرف سے یاسر خان نے جارحانہ انداز میں 87 رنز اسکور کیے اور نمایاں بلے باز رہے۔ عثمان خان نے 39، کپتان محمد رضوان نے 32، ایشٹن ٹرنر نے 15 اور مائیکل بریسویل نے 9 رنز بنائے۔ افتخار احمد 40 اور کامران غلام 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
لاہور قلندرز کی بولنگ میں رشاد حسین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ آصف آفریدی، سکندر رضا اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ حارث رؤف 3 اوورز میں 54 رنز دے کر مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے۔
ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز ہی بنا سکی۔ سکندر رضا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 50 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔ سیم بلنگز نے 43، فخر زمان نے 32، ڈیرل مچل نے 19، عبداللہ نے 18، محمد نعیم نے 11، آصف آفریدی نے 4، کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 2، رشاد حسین نے 2 جبکہ حارث رؤف نے 1 رن بنایا۔ زمان خان 1 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔
ملتان کی طرف سے عبید شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں، اسامہ میر اور مائیکل بریسویل نے دو دو جبکہ جوش لٹل اور ڈیوڈ ولی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔