عالیہ، پوجا کے مقابلے میں آدھی بھی نہیں، پوجا بھٹ کے بھائی کا تہلکہ خیز انٹرویو وائرل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پوجا بھٹ کے بھائی راہول بھٹ نے حال ہی میں اپنی سوتیلی بہن عالیہ بھٹ کے بارے میں دیے گئے بیان سے نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے، جس میں انہوں نے عالیہ کو پوجا کے مقابلے میں کم تر قرار دیا۔

ایک بھارتی میڈیا انٹرویو کے دوران، راہول بھٹ سے جب کہا گیا کہ عالیہ بھٹ “بھٹ خاندان کی وراثت” کو آگے بڑھا رہی ہیں، تو انہوں نے اس بات سے جزوی اتفاق کیا، لیکن ساتھ ہی واضح طور پر کہا کہ ان کے نزدیک عالیہ اپنی سگی بہن پوجا بھٹ کے کسی بھی پہلو میں برابر نہیں۔

راہول کا کہنا تھا کہ “میرے نزدیک عالیہ، پوجا کے مقابلے میں آدھی بھی نہیں ہیں — نہ صلاحیت کے لحاظ سے، نہ حسن میں اور نہ ہی پرکشش انداز میں۔ پوجا ہر پہلو سے نمایاں تھیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے، جو وہ دل سے محسوس کرتے ہیں۔

راہول بھٹ کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ کچھ صارفین ان کے خیالات کو صاف گوئی سے تعبیر کر رہے ہیں، تو کچھ نے اس بیان کو غیر ضروری اور ناپسندیدہ موازنہ قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں