واٹس ایپ 2025 میں

واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کیلئے اہم فیچر متعارف کرادیا

اسلام آباد ۔فوری پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے حال ہی میں ’ایڈوانس چیٹ پرائیویسی‘ کے نام سے ایک نیا فیچر پیش کیا ہے۔ اس فیچر کی معلومات رواں ماہ کے آغاز میں منظرِ عام پر آ گئی تھیں۔

یہ نیا آپشن پرائیویسی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے، جو نہ صرف دو افراد کے درمیان گفتگو بلکہ گروپ چیٹس میں بھی دستیاب ہوگا۔ اس کی مدد سے صارفین دوسروں کو اپنی واٹس ایپ گفتگو یا مواد کو ایپ کے باہر شیئر کرنے سے روک سکیں گے۔

جب یہ فیچر فعال کیا جائے گا، تو صارفین دوسروں کو نہ صرف چیٹس ایکسپورٹ کرنے سے روک سکیں گے بلکہ میڈیا کا خودکار ڈاؤن لوڈ اور پیغامات کو مصنوعی ذہانت کی سہولیات میں استعمال ہونے سے بھی بچا سکیں گے۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اس سہولت کے ذریعے صارفین کو اطمینان حاصل ہوگا کہ ان کی گفتگو محفوظ رہے گی اور وہ ایپ سے باہر نہیں جائے گی۔

اس فیچر کو فعال کرنے کے لیے صارفین متعلقہ چیٹ کے نام پر ٹیپ کریں، پھر ’ایڈوانس چیٹ پرائیویسی‘ کے آپشن پر جا کر اسے آن کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں