مہوش حیات بھی کراچی کی گرمی سے پریشان؛ شوٹنگ کے دوران پسینے پسینے ہوگئیں

کراچی میں ان دنوں سورج اپنے جوبن پر ہے اور سخت گرمی نے عوام کے ساتھ ساتھ شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی بے حال کر رکھا ہے۔

معروف اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات ان دنوں کراچی میں ایک آؤٹ ڈور لوکیشن پر شوٹنگ میں مصروف ہیں، جہاں شدید گرمی نے اُنہیں خاصا پریشان کر دیا ہے۔

مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ گاڑی میں سفر کے دوران تیز دھوپ اور موسم کی شدت سے پریشان نظر آتی ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں مہوش نے لکھا: “میں شکایت نہیں کر رہی، موسم جیسا بھی ہو، مجھے اپنے کام سے محبت ہے۔”

اداکارہ کی اس ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں، اور کئی صارفین نے انہیں گرمی کی لہر سے بچنے کے مشورے بھی دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں