پاکستان کے عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں ڈھیر کر دیا

اسلام آباد۔پاکستان کے عالمی یوتھ چیمپئن عثمان وزیر نے اپنی 16ویں پروفیشنل فائٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی حریف کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں واقع ورلڈ سائم اسٹیڈیم میں ہونے والے مقابلے میں 25 سالہ عثمان وزیر نے بھارت کے ایسوارن ساھیتا دورتھی کو صرف ایک منٹ اور 25 سیکنڈ میں چت کر دیا۔

عثمان وزیر اب تک پروفیشنل باکسنگ میں ناقابل شکست رہے ہیں، اور تمام 16 مقابلے اپنے نام کر چکے ہیں، جن میں سے 11 میں انہوں نے حریفوں کو ناک آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ستمبر میں بھی عثمان وزیر نے بنکاک ہی میں ایک بھارتی باکسر کو صرف 65 سیکنڈز میں ناک آؤٹ کر کے عالمی ٹائٹل جیتا تھا۔

مزید برآں، عثمان وزیر سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے خیرسگالی سفیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں