آرمی چیف کا نعرہ ”پاکستان ہمیشہ زندہ باد“ ہر زباں کا ورد بن گیا، نیا نغمہ ریلیز

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا جرات مندانہ نعرہ ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ پورے وطن میں ولولہ اور جذبے کی نئی لہر بن کر ابھرا ہے۔ یہ نعرہ نہ صرف ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن چکا ہے بلکہ ایک ولولہ انگیز قومی ترانے کی شکل میں بھی گونج رہا ہے۔

اس قومی نغمے میں وطن سے بے پایاں محبت اور دشمن کے ناپاک عزائم کی ناکامی کا پیغام دیا گیا ہے، جو ہر شہری کے جوش کو نئی بلندیوں تک لے جا رہا ہے۔ نغمے کے پراثر سُر اور جذبات سے بھرپور اشعار ملک کے ہر کونے میں سنائی دے رہے ہیں اور عوام کی زبان بن چکے ہیں۔

اس ملی نغمے میں پاکستانی قوم کو فولاد جیسا مضبوط قرار دے کر دشمن کو خبردار کیا گیا ہے کہ پاکستانی عوام ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لیے یکجا اور پرعزم ہیں۔

ملک بھر میں ایک ہی پیغام ہے: بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور دشمن کو ایسا سبق سکھایا جائے گا کہ وہ یاد رکھے گا۔

پاکستان کی بہادر قوم، اپنی افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر، ایک مرتبہ پھر دنیا کو باور کرا رہی ہے کہ پاکستان کی سالمیت، آزادی اور وقار پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

نعرہ ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ آج اتحاد، حوصلے اور دشمن کے لیے خوف کی علامت بن چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں