مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 63 مقامات پر چھاپے، ہزاروں کشمیری گرفتار، درجنوں گھر مسمار

سرینگر: بھارتی فوج نے پہلگام میں کیے گئے فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھانا شروع کر دیا۔

قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں 63 مختلف مقامات پر چھاپے مارے، جن میں حریت رہنماؤں، انسانی حقوق کے علمبرداروں اور آزادی کے حامیوں کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوں کو ڈرایا دھمکایا گیا جبکہ متعدد افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔

رہائشیوں نے بتایا کہ پہلگام میں بھارتی فورسز کی جھوٹی کارروائی کے بعد سے اس طرح کے ظالمانہ اقدامات میں شدت آ گئی ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کر لیا گیا اور کئی گھروں کو مسمار کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں