پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اور سینئر اداکار غلام محی الدین نے پاک بھارت کشیدگی پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔
اداکار نے اپنے بیان میں کہا کہ وطن سے ان کی محبت غیر مشروط ہے اور اگر وقت نے پکارا تو وہ سرحد پر جا کر بھی ملک کی حفاظت کے لیے افواج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
اس حوالے سے پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن نے بھی ردعمل دیا ہے اور مودی حکومت کے پاکستان مخالف اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان اور پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے مطابق یہ ریلی فلم انڈسٹری کے تمام پروڈیوسرز، ہدایت کاروں اور فنکاروں کی شرکت سے منعقد کی جائے گی تاکہ دشمن کو واضح پیغام دیا جا سکے کہ پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ متحد ہے۔











