گووندا اور سنیتا کی طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں، اداکارہ نے خوشگوار رشتے کی تصدیق کر دی

بالی وُڈ کے معروف اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی ازدواجی زندگی کو چار دہائیاں گزر چکی ہیں، اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔ تاہم حالیہ دنوں میں ان کی علیحدگی کی افواہوں نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا تھا۔

اگرچہ دونوں نے علیحدگی سے متعلق خبروں کی واضح تردید کی تھی، مگر سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں تھمنے کا نام نہیں لے رہی تھیں کہ گویا ان کی راہیں جدا ہو چکی ہیں۔

اب سنیتا آہوجا نے ایک تازہ انٹرویو میں ان افواہوں پر دوٹوک انداز میں بات کرتے ہوئے کہا کہ “جو لوگ ہماری طلاق کی خبریں پھیلا رہے تھے، انہیں اب مایوسی ہوگی، کیونکہ آج میں وہ بات شیئر کر رہی ہوں جو شاید بہت کم لوگ جانتے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا: “میری اس بات سے ان افواہیں پھیلانے والوں کو ضرور جھٹکا لگے گا۔”

سنیتا نے واضح کیا کہ ان کا اور گووندا کا رشتہ آج بھی مضبوط اور خوشگوار ہے۔ “اگر کوئی شخص گووندا کو سب سے زیادہ ہنسا سکتا ہے، تو وہ میں ہوں۔”

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا: “نمبر ون کامیڈی ہیرو کو ہنسانا آسان کام نہیں، مگر ہمارے درمیان اتنی خوبصورتی اور ہم آہنگی ہے کہ یہ میرے لیے معمولی بات بن چکی ہے۔”

سنیتا آہوجا کے ان خیالات نے نہ صرف طلاق کی تمام افواہوں کو غلط ثابت کیا بلکہ ان کے اور گووندا کے درمیان محبت بھرے رشتے کی جھلک بھی دکھا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں