پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز میچ بغیر نتیجہ ختم

لاہور۔ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے تحت لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلا جانے والا مقابلہ بارش کی نذر ہو گیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقدہ ٹورنامنٹ کے 21ویں میچ میں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پہلے فیلڈنگ کے انتخاب کے بعد، لاہور قلندرز نے 11.3 اوورز میں تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے تھے کہ بارش کے سبب میچ روک دیا گیا۔

بارش کا سلسلہ جاری رہنے کے باعث میچ مکمل طور پر منسوخ کر دیا گیا، اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں