پُراسرار خاتون کیساتھ شیکھر دھون کے تعلقات کی خبریں سچ ثابت ہوئیں

نئی دہلی ۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران ایک پراسرار خاتون کے ساتھ نظر آنے والے سابق بھارتی اوپنر شیکھر دھون کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں نے اب حقیقت کا روپ دھار لیا ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق، جس غیر ملکی خاتون کے ساتھ شیکھر دھون کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئیں، اُن کا نام سوفی شائن ہے، جن کا تعلق آئرلینڈ سے بتایا جا رہا ہے۔

حال ہی میں ایک ٹی وی شو کے دوران اینکر نے جب ان سے سوال کیا کہ کیا ان کی زندگی میں کوئی خاص شخصیت ہے، تو دھون نے اس بات کی باقاعدہ تصدیق کی، تاہم انہوں نے نام ظاہر کرنے سے گریز کیا۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ “کیمرے میں نظر آنے والی سب سے خوبصورت لڑکی میری گرل فرینڈ ہے۔” کیمرہ بعدازاں جس خاتون پر زوم کیا گیا، وہی سوفی شائن تھیں، جنہیں چیمپئنز ٹرافی کے دوران دھون کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

بعدازاں، شیکھر دھون نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے سوفی شائن کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک دل کا ایموجی بھی استعمال کیا، جسے مداحوں نے ان کے تعلق کا واضح اظہار قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں