’’صرف لڑکیوں سے دوستی کرتی ہوں‘‘؛ رومیسہ خان نے لڑکوں سے دور رہنے کی وجہ بتادی

نئی نسل کی معروف اداکارہ اور سوشل میڈیا پر مقبول کانٹینٹ کری ایٹر رومیسہ خان نے اپنی ذاتی اور سماجی زندگی سے متعلق ایک دلچسپ بات کا انکشاف کیا ہے کہ وہ اب صرف لڑکیوں کو ہی دوستی کے لیے ترجیح دیتی ہیں۔

’چاند تارہ‘ اور ’حادثہ‘ جیسے معروف ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والی رومیسہ نے حال ہی میں اداکار و میزبان علی سفینہ کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے کچھ نجی پہلوؤں پر کھل کر گفتگو کی۔

رومیسہ نے بتایا کہ بچپن میں ان کا زیادہ میل جول لڑکوں کے ساتھ تھا، کیونکہ اس وقت وہ لڑکیوں کے ساتھ زیادہ گھل مل نہیں پاتی تھیں۔ تاہم، وقت گزرنے کے ساتھ ان کے خیالات اور رویے میں تبدیلی آئی اور اب وہ لڑکیوں کے ساتھ گہری دوستی کو ترجیح دیتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ وہ مختلف تقاریب میں مردوں سے ملاقات کرتی ہیں اور انہیں جانتی بھی ہیں، لیکن ان کی قریبی دوستیوں کا دائرہ اب صرف خواتین تک محدود ہے۔

رومیسہ نے سوشل میڈیا کے حوالے سے بھی دلچسپ بات بتائی کہ وہ انسٹاگرام پر لڑکیوں سے خوش دلی سے بات کرتی ہیں، لیکن مرد صارفین کے میسجز کا جواب دینے سے احتیاط برتتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں