اداکارہ حمیرا کے والد پہلی بار منظرعام پر آگئے

اسلام آباد ۔ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی 8 سے 10 ماہ پرانی لاش کراچی میں ان کے فلیٹ سے ملی تھی جہاں وہ 2018 سے کرائے پر اکیلی رہ رہی تھیں۔

اداکارہ حمیرا کی لاش کراچی سے ان کے بھائی اور بہنوئی لاہور لائے تھے اور ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں تدفین کردی گئی۔

اس موقع پر پہلی بار اداکارہ حمیرا کے والد منظر عام پر آئے۔ جن کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ انھوں نے بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

حمیرا کے والد اصغر علی پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں۔ قبرستان میں انھیں دیکھتے ہی صحافیوں نے سوالات کی بوچھاڑ کردی۔

لاش وصول نہ کرنے سے متعلق انھوں نے کہا کہ جب تک لاش کا پوسٹ مارٹم نہ ہوجائے تب تک ہم میت کیسے لے سکتے تھے؟

حمیرا کے والد نے کہا کہ ایسے کیسز میں پولیس سے لاش وصول کرنے کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے جس میں وقت لگتا ہے۔

بیٹی کی موت کی وجہ قتل کا ہونا اور پوسٹ مارٹم سے متعلق سوالات پر اداکارہ حمیرا کے والد نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ پر ابھی کچھ نہیں کہنا چاہتا۔

انھوں نے آسمان کی جانب انگلی اُٹھاتے ہوئے مزید کہا کہ بیٹی کے ساتھ جو ہوا اس کا حساب اللہ لے گا۔

اداکارہ حمیرا کے والد تدفین کے فوری بعد قبرستان سے چلے گئے اور میڈیا کے سوالات کے جوابات دینے سے گریز کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں