بھارت نے امریکی صدر کو جھوٹا قرار دیدیا

نئی دہلی ۔بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جھوٹا قرار دیدیاہے۔بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال جون میں پاک بھارت جنگ بندی براہِ راست ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہونے والی بات چیت کا نتیجہ تھی، نہ کہ امریکی ثالثی کا۔

انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین 22 اپریل سے 17 جون کے دوران کوئی ٹیلیفونک رابطہ نہیں ہوا۔

ان کا یہ بیان امریکی صدر کے اس دعوے کی تردید کے طور پر سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے درجنوں بار یہ کہا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی ان کی کوششوں سے ممکن ہوئی۔

ایس جے شنکر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے صرف 22 اپریل کو پاہلگام حملے پر افسوس کے اظہار کے لیے فون کیا تھا، اس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں