پاکستانی فضائی حدود کی بندش ایئرانڈیا پر بھاری پڑ گئی، اہم سروس بند کرنے پر مجبور

پاکستانی فضائی حدود کی بندش نے ایئر انڈیا کو شدید نقصان پہنچایا، جس کے باعث مودی حکومت کی ملکیتی ایئر لائن کو دہلی سے واشنگٹن تک سروس ختم کرنا پڑی۔

مئی 2025 میں بھارتی جارحیت کے ردعمل میں پاکستان کے جوابی اقدامات نے بھارتی ایئر لائن کو سنگین آپریشنل مشکلات میں مبتلا کر دیا۔ بھارتی روزنامہ انڈین ایکسپریس کے مطابق ایئر انڈیا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ یکم ستمبر سے دہلی تا واشنگٹن نان اسٹاپ پرواز معطل کر دے گی۔

اخبار کے مطابق پرواز کی معطلی کی بڑی وجوہات میں بوئنگ 787 طیاروں کی محدود دستیابی اور پاکستانی فضائی حدود کی بندش شامل ہیں۔ اس بندش نے طویل فاصلے کی پروازوں کو مزید دشوار بنا دیا ہے، کیونکہ متبادل راستوں کے باعث پروازوں کا دورانیہ بڑھ گیا اور آپریشنل چیلنجز میں اضافہ ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں