سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان،266 پوائنٹس کا اضافہ

اسلام آباد ۔حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کے باعث سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان ہے اور ہنڈریڈ انڈیکس میں دو سو چھیاسٹھ پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچنج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی ہے۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں 266 پوائنٹس کا اضافہ ہونے کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 146758 کی سطح پر ٹریڈکررہاہے۔

واضح رہے گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 6 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے کا ہو گیا، ڈالر کی قیمت گرنے سے روپے کی قدر بہتر ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں