کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کے ٹو ائیرویز کو کارگو لائسنس جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کلیئرنس کے بعد کےٹو ائیر کو کارگو لائسنس جاری کردیا، اب کےٹو ایئرویز کارگو آپریشن بھی شروع کرسکے گی، کارگو فلائٹس کے لیے کے ٹو نے ابتدائی طور پر ایک طیارہ حاصل کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کاروباری صورتحال کے پیش نظر کےٹو ائیر نے ٹی پی آر آئی لائسنس واپس کردیا فی الوقت وہ صرف کارگو پر چلے گی۔
ترجمان سی اے اے سیف اللہ خان کے مطابق سی اے اے نے تمام شرائط پوری ہونے کے بعد کے ٹو ائیرویز کو چارٹر لائسنس جاری کیا۔ ٹی پی آر لائسنس درخواست واپس لینا ان کی اپنی کاروباری ترجیحات کے سبب ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں