لاہور: لیاقت بلوچ کو جماعت اسلامی پاکستان کا قائم مقام امیر بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے منصورہ میں ایک سادہ تقریب کے دوران حلف اٹھا کر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے موجودہ امیر حافظ نعیم الرحمن تین روزہ دورے پر ملائشیا گئے ہیں، جس کے باعث لیاقت بلوچ کو عارضی طور پر یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔











