اسلام آباد: پاکستان کی مینز بیس بال ٹیم نے عالمی رینکنگ میں نمایاں بہتری حاصل کرلی ہے۔ تازہ اپ ڈیٹ کے مطابق گرین شرٹس نے تین درجے ترقی کرتے ہوئے ارجنٹینا اور بیلجیم کو پیچھے چھوڑ دیا اور اب گوام کے ساتھ مشترکہ طور پر 32ویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا ایک درجے تنزلی کے بعد 34ویں جبکہ بیلجیم دو درجے گر کر 35ویں نمبر پر چلا گیا ہے۔
پاکستان بیس بال فیڈریشن نے اس پیش رفت پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی مسلسل محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان بیس بال ٹیم ایشین بیس بال چیمپئن شپ 2025 میں حصہ لے رہی ہے جس میں اس کا پہلا میچ 22 ستمبر کو چین کے خلاف شیڈول ہے۔ اگلے ہی دن یعنی 23 ستمبر کو قومی ٹیم جاپان اور فلپائن کے خلاف دو میچز کھیلے گی۔











