دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آئی فون 17 کے حوالے سے شائقین کا جوش و خروش بڑھ گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایپل کی نئی سیریز کے ابتدائی یونٹس گرے مارکیٹ میں پہنچ چکے ہیں، جہاں ان کی قیمتیں عام صارف کی پہنچ سے باہر ہوتی جارہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئی فون 17 میں اس بار نمایاں کیمرا اپ گریڈز شامل کیے گئے ہیں جو اسے ایپل کی سالانہ لائن اپ میں ایک منفرد ڈیوائس بناتے ہیں۔ نئی کاسمک اورنج ورائٹی کی قیمت گرے مارکیٹ میں 5 لاکھ 20 ہزار روپے (نان-پی ٹی اے) تک جا پہنچی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گرے مارکیٹ سے فون خریدنے میں کئی خطرات موجود ہیں، جن میں آفیشل وارنٹی کی عدم دستیابی، ممکنہ خرابی یا چھیڑ چھاڑ اور غیر معیاری قیمتیں شامل ہیں۔
ادھر خوش آئند خبر یہ ہے کہ پاکستان میں صارفین کو محفوظ اور قابلِ اعتماد آپشن دینے کے لیے ایک بڑی ٹیلی کام کمپنی نے ایپل کے آفیشل ڈسٹری بیوٹر “مرکنٹائل پاکستان” کے ساتھ شراکت داری کرلی ہے، جس کے تحت آئی فون 17 سیریز کو مجاز چینلز کے ذریعے باضابطہ طور پر لانچ کیا جائے گا۔











